(سٹی42) پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا گیا جس پر شہریوں کا شدید رد عمل بھی سامنے آ گیا، شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں الٹا حساب ہے، پیٹرول کی قیمت کو بڑھا دیا گیا ، غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے، رہی سہی کسر حکومت نے پوری کر دی۔
واضح رہےکہ گزشتہ رات پیٹرول 6 روپے 72 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے ،لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 67 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔