پاکستان نے آئی ایم ایف کو اظہارِ آمادگی کا خط واپس بھجوا دیا

IMF ,Pakistan, Fedral Govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں اور پاکستان نے اظہار آمادگی کے خط پر دستخط کرکے واپس بھجوا دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لیٹر کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا اور جائزے کے بعد قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ حتمی مسودے پردستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔