ٹریفک وارڈنز کی کار سوار فیملی سے بدتمیزی؛ فوٹیج سامنے آگئیں

ٹریفک وارڈنز کی کار سوار فیملی سے بدتمیزی؛ فوٹیج سامنے آگئیں
کیپشن: Warden
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)کیولری چوک میں منہ زور وارڈن ہاتھا پائی پر اتر آیا، کار سوار فیملی کے ساتھ بدتمیزی، سی ٹی او کا نوٹس،ٹریفک وارڈن شاہد اور ٹریفک اسسٹنٹ منور کو معطل کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق کیولری چوک میں ٹریفک وارڈنز نے کارسوار فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی، وارڈن کار سوار نوجوان کے ساتھ ہاتھا پائی پر اتر آیا جبکہ خاتون بیچ بچاو کراتی رہی، اس دوران تین مزید وارڈنز آ گئے لیکن معاملہ سلجھانے کی بجائے ایک اور وارڈن بھی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتا رہا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن شاہد اور ٹریفک اسسٹنٹ منور کو معطل کردیا، سیکٹر انچارج عرفان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،سی ٹی او نے ایس پی ٹریفک آصف صدیق کو واقعہ کی مفصل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہناتھا کہ شہریوں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،شہریوں سے بدتمیزی اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer