ٹوکیو اولمپکس، ارشد ندیم اور طلحہ طالب کیلئے 25 ،25 لاکھ روپے انعام

ٹوکیو اولمپکس، ارشد ندیم اور طلحہ طالب کیلئے 25 ،25 لاکھ روپے انعام
کیپشن: ارشد ندیم اور طلحہ طالب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان واپڈا نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےاولمپین ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25 ،25 لاکھ روپے کا انعام دے دیا۔  ارشد ندیم اور طلحہ طالب کہتے ہیں آئندہ آنے والے مقابلوں میں میڈل جیت کر لائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق لال واپڈا ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں قومی ہیروز ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو چیئرمین واپڈا لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل نے پچیس پچیس لاکھ روپے کے چیکس جبکہ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی۔ تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ سپورٹس باڈیز کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے ہمارے کھیل ترقی نہیں کر سکے، ملک میں حب الوطنی اور اتحاد سپورٹس کے ذریعے ممکن ہے۔
ایتھلیٹ ارشدندیم اور ویٹ لیفٹر طلحہ طالب نے مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔