ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل میڈیاکو کنٹرول کرنے کیلئے ہے،پی ایف یو جے

 پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل میڈیاکو کنٹرول کرنے کیلئے ہے،پی ایف یو جے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی  بنانے کے مجوزہ بل کی حمایت میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھر ی کے گمراہ کن بیانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جےنےاپنےبیان میں کہا کہ میڈیا اتھارٹی کی تخلیق کو جواز بنانے کے لیے اس طرح کے گمراہ کن بیانات جاری کر کے وزیر اطلاعات نہ صرف اپنی بلکہ حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ "پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر نےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ اتھارٹی دراصل پریس کی آزادی سے انکار اور میڈیا اداروں کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔کوئی سمجھدار شخص یا ادارہ ایسا نہیں کر سکتا۔ایسی اتھارٹی کی توثیق کریں ، پی ایف یو جے اپنی پوری طاقت سے اس قانون کی مخالفت کرے گا۔ ملک بھر کے تمام پریس کلبوں اور صحافیوں کی یونینوں نے پہلے ہی مجوزہ اتھارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔ دیگر میڈیا اسٹیک ہولڈرز جیسے پی بی اے ،سی پی این ایس ،اے پی این ایس اور اے سی ایم ایچ این ڈی نے بھی اتھارٹی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

پی ایف یو جے نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پی ایف یو جے نے ہمیشہ ایسے کالے قوانین کی مزاحمت کی ہے جو لوگوں کو ان کی شہری آزادیوں ، آزادی صحافت اور آزادی اظہار سے محروم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔پی ایف یو جے کی قیادت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر میڈیا انڈسٹری کے تمام سٹیک ہولڈرز اور صحافی برادری کی حقیقی قیادت کا اجلاس بلا کر ایک متفقہ قانون بنایاجائے، تمام موجودہ قوانین میں ترامیم کے لیے میڈیا سے متعلقہ تمام صنعتوں کا ریگولیشن" اورموجودہ قوانین میں بہتری کے مخالف نہیں ہیں لیکن کسی کو شہری آزادی میں چھیڑ چھاڑ کرنے یا آزادی صحافت پر کسی قسم کی آڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔