ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان نے بگرام ائیر بیس کی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا

Taliban
کیپشن: Taliban
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کابل(مانیٹنرنگ ڈیسک) طالبان نے کابل کے مضافات میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا۔

میڈیا پورٹس کے مطابق ایک روز قبل افغان حکومت کے حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے، تاہم افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، حالیہ دنوں میں طالبان نے صوبائی دارالحکومتوں میں داخل ہونے کے بعد قیدیوں کو رہا کیا۔

دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا ، غیر ملکی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ آج افغان عوام اور مجاہدین کے لیے عظیم دن ہے۔ انہیں اپنی 20 برس کی قربانیوں اور جدوجہد کا پھل مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں جاری جنگ ختم ہوئی، ہم اپنے مقصد تک پہنچ چکے ہیں جو کہ اپنے ملک اور عوام کی آزادی تھا۔ افغانستان کی نئی حکومت کی نوعیت جلد واضح ہو جائے گی، ہم تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ان کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں، طالبان الگ تھلگ نہیں رہنا چاہتے، وہ دنیا کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، امید ہے غیر ملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام تجربےنہیں دہرائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer