بھارتیوں نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا

بھارتیوں نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ہندی فلم ’ سڑک 2‘ کا ٹریلر دو روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جس پر مداحوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ،ٹریلر 3 منٹ 2 سیکنڈ پر مشتمل ہے اوریوٹیوب پر 80 لاکھ سے زائد افراد نے اسے ڈس لائک کیا ہے۔فلم میں ایک گانا ’ عشق کمال‘ شامل ہے۔جس کے متعلق پاکستانی فنکار جوجی کے نام سے مشہور شہزان سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم ’ سڑک 2‘ میں شامل ’ عشق کمال‘ گانا ان کے گانے کا چربہ ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا ،بالی وڈ فلموں میں اکثر پاکستانی موسیقی کا چربہ پایا جاتا ہے جس پر بھارتی موسیقاروں کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

   فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد عشق کمال کی موسیقی سنتے ہی پاکستانی فنکار جوجی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سڑک 2 میں جو عشق کمال گانا ہے وہ ان کے 11 سال پرانے گانے ’ربا ہو‘ کی نقل ہے ،جو انہوں نے اپنے دوست زید کے لیے پروڈیوس کیا تھا۔ویڈیو میں انہوں نے دونوں گانوں کا کلپ دکھایا اور اپنے گانے کی ریلیز کی تاریخ بھی نمایاں کی۔جو جی نے مزید کہا کہ اس پر وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ سوشل میڈیا پر جوجی کی ویڈیو کو متعدد لوگوں نے شیئر بھی کیا اور تبصرہ کرتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دیا۔

 دوسری جانب ’ عشق کمال‘ کے موسیقار سنیل جیت نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا اوریجنل ہے اور اس کی موسیقی کسی کی نقل کردہ نہیں ہے۔ 

  واضح رہے کہ فلم ’ سڑک 2‘ 1991 کی سپر ہٹ فلم 'سڑک' کا سیکوئل ہے جس میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ کی بڑی بہن اداکارہ پوجا بھٹ اور اداکار سنجے دت نے نبھایا تھا۔فلم ’ سڑک 2‘ میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے کپور کا ہے جب کہ معاون کرداروں میں سنجے دت اور پوجا بھٹ بھی شامل ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer