سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) محرم الحرام میں امن و امان کی صورت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے سر جوڑ لیے ۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا مسلسل ساتواں جائزہ اجلاس ہوا،  جس میں سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں محرم الحرام کیلئے کیے گئے اقدامات پرانتظامیہ کی بریفنگ دی گی۔ اس موقع پر فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے علماء کرام اورضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان سے تجاویز لی گئیں۔ 

اجلاس میں صوبائی وزراء تیمور احمد خان، انصرمجید نیازی، سبطین خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈ یشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور متعلقہ افسروں نے شرکت جبکہ اجلاس میں سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اورعلماء کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ 

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں مذہبی جلوسوں اوراجتماعات میں سیکیورٹی پلان اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد لکھنے اور اپ لوڈ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے کابینہ کمیٹی کے ارکان محرم کے دوران صوبہ بھر میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے، تمام مکاتب کے علماء کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر قسم کی فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کہ خلاف متحد ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer