ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی نیب پیشی،رانا ثنا اللہ کا اہم انکشاف

مریم نواز کی نیب پیشی،رانا ثنا اللہ کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مریم نواز کی پیشی کے دوران گولیاں کس نے چلائیں ، رانا ثنا اللہ نے بڑا انکشاف کردیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر   رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، اگرمریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔  مریم نواز  پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔  شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اوربھوک کا جواب دیں، شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکرنہ کریں۔


 خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔نیب کے لاہور دفتر کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں اور نیب نے انہیں واپس روانہ کردیا۔

یاد رہے نیب آفس کے باہر سے مسلم لیگ ن کے 58 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا کہ جن کی بعد میں ضمانتیں منظور کرلی گئی تھیں،اسی مریم نواز ، رانا ثنا اللہ سمیت 187 نامزد اور 300نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer