لاہوریوں کے ناشتے پر بھی مہنگائی کی تلوار چل گئی

لاہوریوں کے ناشتے پر بھی مہنگائی کی تلوار چل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان) لاہوریوں کیلئے بُری خبر، بریڈ ساز کمپنیوں نے ایک مرتبہ پھر ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا۔

لاہوریوں کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ مل گیا، بریڈ بنانے والی مختلف کمپنیوں نے ڈبل روٹی کا چھوٹا پیکٹ 5 جبکہ بڑا پیکٹ 10 روپے مہنگا کردیا، شوارما بریڈ اور فروٹ بن کی بھی 5 روپےقیمت بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 10 روپے اضافے کے بعد ڈبل روٹی کا بڑا پیکٹ ایک سو روپے جبکہ 5 روپے اضافے کے بعد چھوٹا پیکٹ 55 روپےکا ہوگیا، شیر مال 5 روپے مہنگا ہو کر 30 روپے جبکہ شوارما بریڈ 5 روپے اضافےکے بعد 50روپے کی ہوگی ہے۔

  ڈبل روٹی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بریڈ ساز کمپنیاں آئے روز قیمتیں بڑھا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer