ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوان وزیراعلیٰ سے بڑی خبر

ایوان وزیراعلیٰ سے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹ42: صوبائی وزرا اور حکومتی ایم پی ایز کیلئےخزانے کے منہ کھل گئے، پنجاب حکومت کے ترقیاتی فنڈز کی مد میں مزید8 ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ارکان اسمبلی کومزید 8 ارب 20 کروڑجاری کرنے کی منظوری دیدی، رقم صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان کےحلقوں میں ترجیحاً صاف پانی سکیموں پر خرچ کی جائیں گی۔

صوبائی وزرا، ایم پی ایزکو 47 کروڑ 75 لاکھ کے فنڈز کا اجرا کرنے کے احکامات جاری، صوبائی وزرا کے حلقوں میں 10 سے 12 کروڑ روپے مزید خرچ ہوں گے۔

واضح  رہے کہ پہلے صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی کو 7 ارب 80 کروڑ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، پروگرام میں ارکان اسمبلی کیلئے زیادہ سکیمیں واٹر سپلائی کی مکمل ہوں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer