ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم، مالیاتی ادارے، بینک کھل گئے

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم، مالیاتی ادارے، بینک کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں۔ قومی اور کمرشل بینکوں سمیت تمام مالیاتی ادارے کھل گئے ہیں۔ جو شہریوں کی سہولت کیلئے ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات  کے ختم ہوتے ہی قومی اور کمرشل بینکوں سمیت تمام مالیاتی ادارے کھل گئے ہیں۔  دوسری جانب تمام  چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں کھل گئیں، شاہ عالم، اعظم کلاتھ مارکیٹ، اردو بازار اور انار کلی بازار سمیت دیگر مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں۔

 اندرون شہر کی مارکیٹیں شاہ عالم، اعظم کلاتھ مارکیٹ،شو مارکیٹ،رنگ محل،سوہا بازار،اکبری منڈی،برانڈرتھ روڈ،لوہے کی مارکیٹس اوربادامی باغ آٹو پارٹس کی مارکیٹیں کھل گئیں، اسی طرح ہال روڈ،مال روڈ،اردو بازار،انارکلی بازار،بیدن روڈ،منٹگمری مارکیٹ ،موٹرسایئکل مارکیٹ میکلوڈ روڈ، لنڈا بازار، کیمکلز مارکیٹ، میڈیسن مارکیٹ،لبرٹی مارکیٹ، اچھرہ بازار، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، فیروز پور روڈ،گلبرگ کےپلازے اور جنوبی پنجاب کی مارکیٹیں بھی کھل گئیں،مگر تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام  بینک اور مالیاتی ادارے کل بروزہفتہ بھی کھلے رہیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer