سٹی 42: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس، اسلام آباد میں وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس پرعدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کردی ۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔