ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی میڈیاایران جنگ سے متعلق حقائق بیان نہیں کررہا،امریکی وزیرجنگ

امریکی میڈیاایران جنگ سے متعلق حقائق بیان نہیں کررہا،امریکی وزیرجنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ   نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاایران کی تمام اہم تنصیبات ہمارے نشانے پر ہیں۔
ایران کی توانائی تنصیبات کواب تک نشانہ نہیں بنایا، اس وقت تک ایران کی ناکہ بندی کامیابی سے جاری رہے ۔ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں،ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
ایران نے معاہدہ نہ کیا تو جنگی کارروائیوں کیلئے تیاررہے،ایران کیلئے پیغام ہے ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ہماری مذاکراتی ٹیم ایران سے بات چیت کر رہی ہے،امریکی میڈیاایران جنگ سے متعلق حقائق بیان نہیں کررہا،ہمیں معلوم ہے ایران کون سے فوجی اثاثے کہاں منتقل کر رہا ہے،ایران کے نئے سپریم لیڈرکے زخمی ہونے کا شبہ ہے لیکن وہ زندہ ہیں.