ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آج سے بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج تاہم شام اور رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ا سکے علاوہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی شام اور رات کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں درمیانی سے تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 18 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔