ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میوچل فنڈز میں بڑی اصلاحات، ایس ای سی پی کا سوئنگ پرائسنگ سسٹم متعارف

 میوچل فنڈز میں بڑی اصلاحات، ایس ای سی پی کا سوئنگ پرائسنگ سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز کے نظام میں شفافیت اور بہتری کیلئے بڑی اصلاحات کی تجویز پیش کر دی ہے۔

کمیشن کی جانب سے "سوئنگ پرائسنگ سسٹم" متعارف کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک کانسپٹ پیپر بھی جاری کیا گیا ہے، جس پر اسٹیک ہولڈرز سے آراء اور تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کے بڑے پیمانے پر سرمایہ نکالنے یا فوری سرمایہ کاری کے فیصلے مارکیٹ پر دباؤ ڈالتے ہیں، جس سے فنڈز کی مینجمنٹ متاثر ہوتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں میوچل فنڈ مینیجرز کو فوری طور پر اثاثے خریدنے اور فروخت کرنے پڑتے ہیں، جس سے بروکریج اور دیگر اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کمیشن کے مطابق موجودہ نظام میں یہ اضافی اخراجات تمام سرمایہ کاروں پر تقسیم ہو جاتے ہیں، جس سے طویل مدتی سرمایہ کار بھی غیر ضروری مالی بوجھ برداشت کرتے ہیں۔

نئے مجوزہ نظام کے تحت صرف وہی سرمایہ کار اضافی لاگت برداشت کریں گے جو فوری ٹرانزیکشنز کرتے ہیں، جبکہ طویل مدتی سرمایہ کاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہوگا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سوئنگ پرائسنگ سسٹم سے میوچل فنڈز کی مینجمنٹ زیادہ منصفانہ اور مؤثر بنائی جا سکے گی، اور مشکل معاشی حالات میں فنڈز کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔