ویب ڈیسک :ترکیہ کے جنوبی علاقے میں سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنیوالےطالبعلم نے خود کو گولی ماردی،حملہ آور کے پاس 5 بندوقیں اور 7میگزین تھے۔
فائرنگ کی وجوہات پتہ نہ چل سکیں اورتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ ترکیہ کےکہرامانماراس میں سکول پرحملےسےبہت دکھ ہوا،معصوم جانوں بالخصوص بچوں کاضیاع ناقابل بیان سانحہ ہے،ہم ترکیہ کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں،ترکیہ کےبچےہمارےبچےہیں،ان کادردہمارا دردہے،متاثرہ افرادکےاہل خانہ سےتعزیت اورزخمیوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔