ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ یکم مئی سے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا اعلان

لاہور؛ یکم مئی سے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اور دودھ فروش یونین آمنے سامنے،شہر کے بڑے حصے میں دودھ کے بحران کا خدشہ، سرکاری نرخنامہ نظرانداز، ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پہلے سے مہنگا فروخت ہونے والا دودھ مزید مہنگا ، موٹر سائیکل دودھ فروش یونین نے اضافہ بلاجواز قرار دے دیا، ڈپٹی کمشنر کا جاری کردہ نرخنامہ بھی مذاق بن کر رہ گیا۔

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے یکم مئی سےقیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا، بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 220 روپے ہو جائے گی۔

گائے کا دودھ 7 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 170 روپے فی لٹر ہول سیل میں فروخت ہو گا، گائے، بھینس کا مکس دودھ 10 روپے اضافے کے بعد ہول سیل 195 روپے لٹر ہو جائے گا۔

دودھ کا پرچون نرخ اس سے بھی مزید 10 روپے بڑھ جائےگا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق دودھ کا نرخ 170 روپے ہے، ڈپٹی کمشنر اور مارکیٹ کے نرخ میں 50 روپے فی لٹر تک کا بڑا فرق ہے، 

صدر ڈیری فارمر ایسوسی ایشن رفیق گجر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ 1 سال تک کے لئے ہے، دودھ فروش یونین نے اضافے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
سرکاری نرخنامے کی موجودگی میں متوازی نظام ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان قرار دیا گیا، موٹرسائیکل دودھ فروش یونین کے صدر ارشاد گجر کا وزیراعلٰی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، کہا کہ اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو دودھ کی سپلائی بند کر دیں گے۔