ویب ڈیسک:ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کی پریس بریفنگ، کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہاورڈ یورنیورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ہارورڈ کو کالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبا کے خلاف یہود دشمنی پر بھی معافی مانگنا ہوگی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے مطالبہ کیا تھا طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔غیر ملکی طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوری وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر نے مطالبات کو غیرقانونی قرار دیکر ماننے سے انکار کر دیا تھا۔