ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبح سویرے طاقتور زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

صبح سویرے طاقتور زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر  سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  شہر  لاہور میں زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 121 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین تھا جس کی وجہ سے جھٹکے قدرے طویل اور واضح محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نیند سے جاگ گئی اور کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، گجرات، ظفروال،سرائے عالمگیر میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، مالاکنڈ، نوشہرہ، شانگلہ، چترال، لنڈی کوتل، مانسہرہ، سوات، نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایبٹ آباد، مردان ، ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، آزاد کشمیر میں بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی121کلو میٹر، مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔

عالمی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ افغانستان میں زلزلے کی شدت5اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ازبکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

یاد رہے کہ  زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری عریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

  زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

  پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے، یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔