گلوکار غلام عباس کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے مالی امداد

گلوکار غلام عباس کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے مالی امداد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گلوکار غلام عباس کی بیماری کی اطلاعات پر پنجاب کے وزیر صنعت خواجہ عمران نذیر نے ان کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی وزیرصنعت خواجہ عمران نذیر نے معروف گلوکار غلام عباس کی عیادت کی۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی  اور 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

صوبائی وزیر نے گلوکار غلام عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ غلام عباس نے مالی امداد پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گلوکار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔ حکومت پنجاب ان کے علاج میں بھرپور معاونت کرے گی۔

 
 
 
 
 
 
 

Ansa Awais

Content Writer