ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

121 مقدمات درج ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

121 مقدمات درج ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم،  پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کا درخواست میں موقف ہے کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو  نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer