ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سیاسی پاور شو؛ تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھالیا

لاہور میں سیاسی پاور شو؛ تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھالیا
کیپشن: PTI Lahore Jalsa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)پی ٹی آئی کی طرف سے مینار پاکستان میں بڑے جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر افس میں جمع، تحریک انصاف کوُ لاہور میں سیاسی پاور شو کے لیے این او سی کے اجراء کے فیصلے کےلیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس طلب کردیاگیا،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے درخواست جمع کرائی.

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مینار پاکستان میں بڑے جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروا دی گئی۔ درخواست کے متن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر نے درخواست موصول کی 21 اپریل بروز جمعرات کو مینار پاکستان میں بڑے جلسہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے سے خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ تیاریاں مکمل کی جائیں ۔ جلسہ کی اجازت بارے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی نے پیر کو اجلاس طلب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی سیکورٹی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ فیصلہ کرے گی جلسے کی اجازت کی درخواست صدر پی ٹی ائی شیخ امتیاز محمود نے جمع کروائی۔

یار رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کچھ دیر بعد کراچی میں سیاسی پاور شو کرے گی، جناح گروانڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ۔ جلسہ گاہ میں 12ہزار کرسیاں لگانے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جبکہ ایک سو بیس فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer