ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، ڈپٹی اسپیکر نے بڑا دعویٰ کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، ڈپٹی اسپیکر نے بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا۔

پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری  نے کہا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کراؤں گا، فری اینڈ فیئر انتخاب ہو گا اور معاملے کو التوا میں جانے نہیں دیں گے،  اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ اس نے اسمبلی کے ماحول کو خراب کرنا ہے تو پھر میں نے پریشر لینا نہیں پریشر دینا ہے، اسمبلی ہال میں دونوں جانب سے کوشش ہوگی کہ ماحول کو خراب کے معاملے کو التوا میں ڈالا جائے لیکن سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ میڈیا کے نمائندے اندر اور باہر موجود ہوں گے، آپ لوگ دیکھیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا اگر حمزہ شہباز سے پیسے لینے کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں اور اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی پارٹی چیف کریں گے۔

واضح رہےکہ  پنجاب کے وزیراعلیٰ  کے لیے آج اجلاس ہوگا، جس میں متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ق و پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان مقابلہ ہوگا،  امیدوار کو کامیابی کے لیے کُل 186 ووٹ درکار ہوں گے۔