ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ یا پرویز الٰہی؟ تخت پنجاب کا فیصلہ آج ہوگا

حمزہ یا پرویز الٰہی؟ تخت پنجاب کا فیصلہ آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے ہوگاجس میں صوبے کے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ  چوہدری پرویز الٰہی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار ہیں، دونوں امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی جیت کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 189 ارکان جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 200 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے اور موجودہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 183 ارکان ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی کل تعداد 166 ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10، پی پی کے 7 ارکان ہیں جبکہ ایوان میں اس وقت آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن ہے, وزیرا علیٰ بننے کیلئے کُل 186 ووٹ درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی تعداد 21 ہے  جبکہ مسلم لیگ ن کے 5 ارکان اپنی جماعت سے ناراض ہیں۔