ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصلہ کن ٹی20، پاکستان نےسنسنی خیز میچ جیت لیا

فیصلہ کن ٹی20، پاکستان نےسنسنی خیز میچ جیت لیا
کیپشن: Pakistan vs South Africa 4th T20
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کےمابین سنچورین میں فیصلہ کن میچ ہوا، پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد 4 میچوں کی ٹی 20 سریز1-3 سے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کےمابین سنچورین میں فیصلہ کن میچ ہوا، پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد 4 میچوں کی ٹی 20 سریز1-3 سے جیت لی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دیا ہے، حسن علی اور فہیم اشرف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

سنچورین میں کھیلے سنسنی خیز مقامقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز نے چھکا لگاکر ٹیم کو فتح دلائی، پاکستان نے آخری ٹی20 میچ3 وکٹوں سے جیت کرسریز اپنے نام کرلی،پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے شاندار اننگزکھیلتے ہوئے60 رنز بنائے,فخر زمان نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 60 گیندوں پر 91 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح کے ٹریک پر ڈال دیا۔آخری اوور میں آل راؤنڈ محمد نواز نے چھکا لگا کر سکور149 کردیا اور سریز میں قومی ٹیم کو کامیابی ملی۔قومی کرکٹ ٹیم نے 19.5 اوورز میں ہدف کو حاصل کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer