کنول آفتاب کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

Kanwal Aftab Facebook hacked
کیپشن: Kanwal Aftab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف ٹک ٹاک سٹاراور ہوسٹ کنول آفتاب کا فیس بک اکانٹ ہیک ہوگیا، اپنے ایک پیغام میں کہتی ہیں کہ کوئی بھی میسج موصول ہو تو براہ کرم اسے رپورٹ کریں۔

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔اس حوالے سے کنول آفتاب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ کسی نے میرا فیس بک اکانٹ ہیک کرلیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو میرے فیس بک اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی میسج موصول ہو تو براہِ کرم اسے رپورٹ کریں۔

واضح رہے معروف چند روز قبل ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی تھی جہاں دولہا ذوالقرنین اپنی ٹک ٹاکر دوست سے نکاح کرلیا تھا۔نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔دونوں ٹک ٹاک پر بے پنا ہ مقبول ہے اور نت نئے انداز کی اداکاری کے ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ ذوالقرنین اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرتا ہے جبکہ کنول مختلف ویب چینلز کے ساتھ ہوسٹنگ کرتی ہے۔

ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر  12 اعشاریہ 5 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 9 ملین ہے۔