ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی  

 محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعدآج صبح سویرے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ،ہلکی ہواﺅں کے تازہ جھونکوں سے محظوظ ہونے کے لئے شہریوں نے باغوں اور کھلے میدانوں کا رخ کر لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 32فیصد رہا جبکہ 13کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ32ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم خوشگوار رہنے کی وجہ سے لاہور کے ا یئر کوالٹی انڈیکس میں بھی کافی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے رمضان کے دوسرے روزے پر ابر ر حمت برسنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔