پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری

Punjab
کیپشن: Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ)پنجاب کے باسیوں کیلئے اچھی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے فنڈز کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنجاب بھر میں نئے کالجز، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے سمیت  ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے قیام کی  منظوری دی گئی، نئے کالجز اور یونیورسٹیاں سولر انرجی پر منتقل کرنے سے 45 فیصد تک بچت ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سے پہلی مرتبہ کاسمیٹکس کے معیار، تیاری اوردیگر امور کو ریگولیٹ کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی، حافظ آباد میں نیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا جبکہ ضلع خوشاب میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ ہوگا، ضلع فیصل آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کو 40 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ضلع بہاولپور آر ایچ سی اوچ شریف میں 60 بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا، ضلع قصور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کی اپ گریڈیشن اور 21 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹراما سنٹر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ 

ضلع قصورچونیاں ہسپتال میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے سرجری وارڈ، لالہ موسی ہسپتال میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی وارڈ بنے گا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں 19 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ ہوگا، جبکہ منچن آباد کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر 37 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر بدانتظامی کے معاملے کے حل کیلئے اجلاس بلوا لیا۔ اجلاس میں رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پنجاب حکومت چینی کے سٹالز کے لیے رمضان بازاروں سے باہر انتظامات پر غور کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer