اداکارہ سارہ خان کو کیا بیماری لاحق ؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

اداکارہ سارہ خان کو کیا بیماری لاحق ؟ نئے انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: sara khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان طبیعت ناسازہونے پرہسپتال داخل ہیں جہاں ان کو علاج جاری ہے،اداکارہ سارہ خان کے مینجر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ترکی میں موجوداداکارہ سارہ خان کو طبیعت ناسازی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا تاحال ان کی صحت نارمل نہیں ہوئی، اداکارہ سارہ خان کے مینجر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے سارہ خان کو تیز بخار اور اُلٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اُنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سٹوری میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہسپتال میں موجود ہیں۔ گلوکار کی جانب سے اداکارہ کی صحت کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا تاہم مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی گئے ہوئے ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔دوسری سٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور ان کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کے لئے پوز دے رہی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer