ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

سارہ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
کیپشن: sara khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کو طبیعت ناسازی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی تصدیق ان کے شوہر فلک شبیر نے کی ہے۔فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہسپتال میں موجود ہیں۔ گلوکار کی جانب سے اداکارہ کی صحت کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا تاہم مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جارہی ہے,جبکہ کچھ ایسی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں واضح بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ امید سے ہیں، ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کے ساتھ ایک مسکراتے ہوئے بچے کو دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی گئے ہوئے ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔دوسری سٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور ان کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کے لئے پوز دے رہی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer