ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد میں اضافے پر غور شروع

 یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد میں اضافے پر غور شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام ،،پنجاب میں یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کر دیا ،،نئے یوٹیلیٹی سٹورز بارےتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے تجاویز طلب کرلی گئیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کوریلیف دینے کے احکامات کے پیش نظر صوبائی محکمہ صنعت نے یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی انڈسٹریز کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔مراسلے میں علاقے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے یوٹیلٹی سٹورز بنانے کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا ۔ جس میں رمضان پیکیج کے تحت عوام کوریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں

بزدار حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدام کرتے ہوئےمستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا  جبکہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے.

Malik Sultan Awan

Content Writer