سجل علی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

سجل علی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سپرہٹ ڈراموں سے شہرت پانیوالی اداکارہ سجل علی نے سپرہٹ اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ سجل  علی  جے اپنی شادی کی تھرو بیک فوٹو شیئر کی۔ خوبصورت تصاویر ن انٹر نیٹ کی دنیا میں طوفان  برپا کردیا ہے، تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، ان تصاویر نے ریکارڈ وقت میں ہزاروں شائقین کے دل جیت لئے ہیں، انسٹاگرام پر  اداکارہ نے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی ، جس میں لکھا گیا ہے ، ”ہر لمحے کے لئے شکر گزار رہیں۔ زندگی ایک نعمت ہے‘‘

View this post on Instagram

Be thankful for every moment. Life is a blessing! ⭐️???????? #inabudhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

اس سے قبل  اداکار ہ نے  انسٹاگرام پر بچپن سے ہی تھرو بیک تصویر اپنے والد کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میں  ایسے سلام کرتی ہوں۔ حقیقت میں یہ شمع بچپن کی تھی ۔

View this post on Instagram

That’s how I use to salam. It was actually shaaam #Bachpan. ❤️

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

خیال رہے سجل علی  نے بالی ووڈ فلم موم میں ادکارہ  سری دیوی  کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا ،  انہوں نے  ابوظہبی میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور شریک اداکار احد رضا میر سے شادی کی۔نکاح ابو ظہبی کے ضیا نورائی جزیرے میں ہوا ، اور اس کے بعد ایک پرتکلف کھانا دیا گیا۔ نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں اور خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی تھی ۔

سجل علی نے اس سے قبل بھی احد کے ساتھ  تصاویر شیئر کیں۔دونوں کی جوڑ ی بہت مشہور ہے،انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’ یہ دل میرا ‘‘ میں بھی میاں بیوی کا کردار نبھایا ہے،یہ ڈرامہ نجی ٹی وی پر قسط وائز جاری ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer