کرکٹ کے ا یک اور عالمی ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

کرکٹ کے ا یک اور عالمی ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز  : کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کھیلوں کے میدان سنسان پڑے ہیں،جولائی میں سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائر ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ اہم اراکین نے ایونٹ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا حتمی فیصلہ آئی سی سی کرے گی ۔

دوسر ی جانب بھارت نے گزشتہ برس پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر بھارتی بورڈ نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔تین ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز نہ ہونے کی صورت میں پوائنٹس کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا۔

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا  اور دونوں ٹیموں کو 3، 3پوائنٹس دیے ہیں۔ جبکہ  کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی ہونے کے بعد آئی سی سی نے چاروں ٹیموں میں یکساں پوائنٹس تقسیم کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی تھی، تب پاکستان نے نیوٹرل مقام پر بھی کھیلنے کی پیشکش کی تھی مگر سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو پوائنٹس پاکستان کو دینے پڑے تھے۔

یاد رہے دنیا بھر میں  کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں  کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت  کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔

پاکستان میں بھی لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کو 26 روز گزر چکے ہیں ،اب مزید 2 ہفتوں کیلئے اسے بڑھا دیا گیا ہے،پاکستان میں   کورونا وائرس سے اموات کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے،ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 124 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6521 تک جا پہنچے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer