ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی سستی ہوگئی

مرغی سستی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث  قیمت میں کمی ریکارڈ کی  گئی اورمرغی کا گوشت7 روپے فی کلو سستا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث  قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی  قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث  قیمت میں کمی ریکارڈ کی  گئی،  مرغی 7 روپے  کمی کے بعد 122روپے کلو فروخت جبکہ  مرغی کا گوشت 10 روپے  کمی کے بعد 177 روپے فی کلو ہو گیا۔ اورفارمی انڈے 114 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

 واضح رہے کہ  گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر ک    قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور    مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج جمرات کے روز شہر میں زندہ    مرغی 7 روپے  کمی کے بعد 122روپے جبکہ    مرغی کا گوشت10 روپے اضافے کے بعد 177 روپے فی کلو  سستا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 114روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی     قیمت کو مزید کم کروائے۔

 دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا ،  گزشتہ  روز کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق  سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔ شہر میں سبزیوں،پھلوں کے سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو38، پیاز40،ٹماٹر50،لہسن چائینہ305، لہسن دیسی 110روپے  کلو میں  فروخت اور ادرک تھائی275،ادرک چائینہ295،کھیرافارمی26،کریلے83 روپےکلومیں فروخت، پالک 17,میتھی42،بینگن27 بند گوبھی23 روپےکلومیں فروخت، پھول گوبھی18،سبز مرچ76،شملہ مرچ47،گھیاکدو37روپے کلومیں فروخت، لیموں چائینہ100 روپےکلوفروخت ،بھنڈی120روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer