( شہباز علی ) مشن ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے چچا کی وفات کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کی۔
شاہینوں نے مشن ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی ڈٹ کر ٹریننگ کی۔ دو روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
کیمپ کے پہلے روز صبح کے سیشن میں تین گھنٹے تک کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ڈرلز کرائی گئیں۔ محمد حفیظ نے اپنے ہاتھ کی انجری پر قابو پانے کے لئے خصوصی ڈرلز کیں۔
باؤلرز کی بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے کیمپ میں شامل تمام باؤلرز کو بیٹنگ کرائی گئی۔ شام کے سیشن میں بلے بازوں کو خصوصی پریکٹس کرائی گئی۔
مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے اپنے چچا کی وفات کے باعث پہلے روز کیمپ میں حصہ نہیں لیا جبکہ کپتان سرفراز احمد نے کراچی سے واپسی پر ایک گھنٹہ تاخیر سے کیمپ جوائن کیا۔
Pakistan team training camp day one at GSL.
— PCB Official (@TheRealPCB) April 16, 2019
MORE ????https://t.co/Ei2xqQaAFc pic.twitter.com/j1FIEJxuDT