ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کو عدالتی پروانہ مل گیا

 ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کو عدالتی پروانہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے بشیراحمد میمن کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا نصیب خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ طویل عرصہ گزر جانے کے باوجودسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی، محکمانہ ترقی کے لئے افسران کو درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہ ہوئی جس پر  لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی اور زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کے5 مئی 2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی، ابھی تک محکمانہ ترقی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کا موقف سننے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer