میٹروپولٹین کارپوریشن کو بڑا مالیاتی دھچکا

میٹروپولٹین کارپوریشن کو بڑا مالیاتی دھچکا


راودلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن کوبڑامالیاتی دھچکا، محکمہ خزانہ کاصوبائی مالیاتی ایوارڈکی مدمیں ترقیاتی بجٹ دینےسےانکار کر دیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن 3بجے 14 نومبر2018  

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوبڑامالیاتی دھچکا لگا۔ محکمہ خزانہ کاصوبائی مالیاتی ایوارڈکی مدمیں ترقیاتی بجٹ دینےسےانکار کر دیا۔ جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نےفنڈزکٹوتی کےحوالےسےمیٹروپولیٹن کارپوریشن کاآگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم میں خوشگوارتبدیلی،لیسکوکی طلب میں200میگاواٹ کمی ہوگئی 

 واضح رہے کہ ترقیاتی فنڈزکی کٹوتی سےمیٹروپولیٹن کارپوریشن      کےمنصوبےمتاثرہونےکاخدشہ ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو7ماہ کےترقیاتی فنڈزکی مدمیں31کروڑنہیں مل سکیں گے۔دوسری جانب محکمہ خزانہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوماہانہ4کروڑ37لاکھ دینےکا پابند ہے۔لیکن محکمہ خزانہ نےنومبر،دسمبر2017،جنوری 2018،فروری،مارچ، اپریل فنڈزنہ دیئے۔ مئی اورجون تک کےترقیاتی فنڈزدینےسےبھی انکار کر دیا گیا۔