ابوبکر ارشاد: تکیہ لہری شاہ اچھرہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ بند،این اے 120 کی انتخابی مہم میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا تھا، اہل علاقہ کی جانب سےواسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اورنعرے بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تکیہ لہری شاہ کے مکینوں کا کہنا تھا کہ پانی کے حصول کے لیے انہیں دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے واسا انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیں:موسم میں خوشگوارتبدیلی،لیسکوکی طلب میں200میگاواٹ کمی ہوگئی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ مکینوں نے لارڈ میئر مبشر جاوید سے حلقے میں نیا فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
دوسری جانب جین مندر چوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ چل سکا۔این اے 120 کی انتخابی مہم میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ الیکشن گزرے 8 ماہ ہوگئے لیکن فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح نہ کیا جا سکا۔