سٹی 42: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ائیرپورٹ سے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کیلئے 100 ٹن خوراک بھیجی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ سے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے 100 ٹن خوراک میں 32 فوڈ آئیٹم اہل غزہ کو بھجوائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لئے پیغام محبت ہے۔