ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجاز چودھری کی نو مئی کے مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیل ،تفصیلات طلب

اعجاز چودھری کی نو مئی کے مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیل ،تفصیلات طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق اعجاز چودھری کی نو مئی کے مقدمات میں سزائیں کیخلاف اپیلوں پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے مقدمات کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں.
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی سزائوں کو چیلنج کیا گیا ہے. انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چودھری کو چار مختلف مقدمات میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔مقدمات کے تفتیشی افسر اپنے ڈی ایس پی جاوید آصف کے ہمراہ پیش ہوئے ،اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں اور سزائیں سناتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے. اس لئے سزائوں کو کالعدم قرار دیا جائے. اپیلوں پر مزید کارروائی 25 ستمبر کو ہوگی.

Ansa Awais

Content Writer