ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے؛ عظمیٰ بخاری

صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے؛ عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے، صوبائی حکومت کے بَروقت اقدامات سے لاکھوں جانوں کو محفوظ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پر انگلی وہ اٹھا رہے ہیں، جن کے اپنےصوبے میں سیلاب اور بارشوں سے سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں متاثرہ لوگ آج بھی بےیارو مددگار پڑے ہیں، کےپی حکومت نہ تو لوگوں کے مسائل حل کر رہی ہے اور نہ ہی اپنی رِٹ قائم کر پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں۔ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، سروے مکمل ہونے کے بعد مریم نواز جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی آباد کاری بڑا چیلنج ہے۔