سٹی 42 : سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 50کروڑکےفنڈزمنظورکرلیے۔
شدیدنقصان کا شکار سکولوں کو 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جبکہ جزوی نقصان والےسکولوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ معمولی نقصان والےسکولوں کو1لاکھ روپےفراہم کیےجائیں گے۔ مکمل طورپرمنہدم سکولوں میں 2 کمروں کی تعمیرکیلئےخصوصی فنڈ زفراہم کیےجائیں گے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن چیئرمین ملک شعیب اعوان کا کہنا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ پیف سکولوں کا سروے جاری ہے، سروے آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی بنیادپرمتاثرہ سکولوں کی بحالی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا ۔