ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے بھائی کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے بھائی کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف اینکرپرسن اورصحافی وسیم بادامی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ  کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور بتایا کہ بچے کے انتقال کی وجہ کیا بنی۔

معروف اینکرپرسن اورصحافی وسیم بادامی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،  وسیم بادامی نے خبر غم دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے رمضان المبارک کے پروگرام( گڈ سیگمنٹ) کی جان، جس بچے کو آپ دیکھتے ہیں عمر، اُس بچے کا انتقال ہوگیا۔

وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سے ہماری بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ آج فجر کے وقت (وامٹ) ہوئی جو کہ پھیپھڑوں میں چلی گئی جس کی وجہ سے اُس کا آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور اُس سے (Cardiovascular Arrest) ہوا جو اُس کی ڈیتھ کی وجہ بنا ہے۔

وسیم بادامی نے سوشل میڈیا صارفین سمیت عوام سے بچے عمر شاہ کے ایصال ثواب کیلئے درخواست کی، اور کہا کہ اللہ پاک اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے!

اس سے قبل یہ خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نےلکھا،’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ اُمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘

ساتھ ہی مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرکی دعا کریں۔