شاہین عتیق :امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 23ستمبر تک توسیع ہوگئی۔
امیربالاج قتل کیس کا چالان ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت ماڈل کورٹ بننے کی وجہ سے ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی کی عدالت میں بھجوا دیا گیا،گوگی بٹ عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہوے جیاں ان کی حاضری کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں 23 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے آئندہ تاریخ کو پراسیکیوٹر کو بھی بحث کے لیے نوٹس جاری کر دیاگیاہے۔
گوگی بٹ پیشی کے بعدواپس سیشن کورٹ سے سخت حفاظت میں واپس چلےگیے،اس کیس میں طیفی بٹ مفرور ہے جبکہ احسن رضا پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔