امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم عائد

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم عائد
کیپشن: Joe Biden, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پلی بارگین ختم ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے ہنٹر بائیڈن پر باقاعدہ 3 الزامات عائد کر دیئے۔

ہنٹر بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدا۔دوسری جانب صدر جو بائیڈن کے خلاف ہاﺅس سپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنےکا امکان ہے۔