ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹر بینک میں  ڈالر سستا ہو گیا ۔ 
اسٹیٹ بینک   کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر  1 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 297 روپے سے  نیچےآگیا   ۔انٹر بینک میں ڈالر 297.96  روپے سے گر 296.85 روپےپر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 307.10 روپے سے اب تک 10.25 روپے سستا ہوچکا ہے  ۔ ماہرین  کا کہنا ہے کہ  ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-15/news-1694779445-5806.jpg

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کمی سے 297 روپے تک گرگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 324 روپے کا ہوگیا ۔ برطانوی پاونڈ 379 روپے پر برقرار ،امارتی درہم  20 پیسے اضافے سے 83 روپے پر پہنچ گیا 
اور   سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 79.70 روپے کا ہوگیا۔