دبئی برج الخلیفہ سے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز سعودی عرب چھیننے کو تیار

 دبئی برج الخلیفہ سے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز سعودی عرب چھیننے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اس وقت دبئی کی برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے مگر بہت جلد یہ اعزاز اس سے سعودی عرب کا جدہ ٹاور چھین لے گا۔

2013 میں جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر کئی برس سے کام رکا ہوا تھامگر اب جدہ اکنامک کمپنی (جے ای سی) کی جانب سے جدہ ٹاور کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہےجب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔

خیال رہے کہ 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ای سی کی جانب سے جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کے لیے تعمیراتی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس حوالے سے 2023 کے آخر تک بولی لگائی جائے گی۔

برسوں کی تاخیر اور مالیاتی مسائل کے باعث اس ٹاور کا کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا جسے سب سے پہلے 2008 میں بنانے کا منصوبہ سامنے آیا تھا تاہم اس نئی پیشرفت کے بعد لگتا ہے کہ اسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ٹاور کا کام 2019 تک مکمل کیا جائے گا مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔یہ 170 منزلہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی۔

پہلے اس کی تعمیراتی لاگت 2 ارب ڈالرز لگائی گئی تھی مگر کئی برس تک کام نہ ہونے کے باعث اس میں اضافہ ہوا ہےمگر ابھی واضح نہیں اب اس عمارت کی تعمیر پر کتنے ارب ڈالرز خرچ ہوں گے۔