کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن پہلی "مس یونیورس پاکستان" بن گئیں  

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن پہلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن پہلی "مس یونیورس پاکستان" بن گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق مس یونیورس پاکستان 2023 کےلیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی سے 24  سالہ ایریکا رابن، لاہور سے 24 سالہ حرا انعام، راولپنڈی سے 28 سالہ جیسکا ولسن، امریکی نژاد پاکستانی ریاست پنسلوانیا سے 19سالہ ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26  سالہ سبرینا وسیم شامل تھیں۔

 ایریکا رابن کا مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعدکہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔

 ایریکا رابن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو،میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

 واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

  تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن" مس یونیورس" میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔