واٹس ایپ میں آئی فون صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

Whatsapp New Feature
کیپشن: Whatsapp New Feature
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ اپنے صارفین کی دلچسپی کیلئے آئے روز نئے نئے فیچر متعارف کروارہا ہےجس کی وجہ کمپنی صارفین کی توجہ سمیٹنے میں بڑی کامیابی حاصل کررہی ہے۔

اسی تناظر میں واٹس ایپ آ ئی فون صارفین کیلئے بہترین فیچر سامنے لایا ہے۔پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے بھی اب حذف کیا گیا میسج دوبارہ واپس لانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے۔

اس سے قبل یہ فیچر چند مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب آئی فون کے وہ صارفین جو واٹس ایپ کا 22.19.75 ورژن استعمال کر رہے ہیں وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

بعض اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ 'ڈیلیٹ فار می' ہو جاتا ہے، اس صورت میں آپ بالکل بے بس ہو جاتے ہیں اور جسے میسج بھیجا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ لیتا ہے۔

 اس فیچر کے تحت اگر  آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کر دیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں 'ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا)' لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون ' کر سکیں گے